پنجاب حکومت کا کرشنگ شروع نہ کرنیوالی شوگر ملوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

01:13 PM, 19 Dec, 2018

لاہور: حکومت کی جانب سے بقایا جات اور سبسڈی کی مد میں رقوم کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد پنجاب کی شوگر ملز ایسوسی ایشن نے 7 دسمبر کو کرشنگ سیزن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیر خوراک، سیکریٹری خوراک اور کین کمشنر کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے کے بعد شوگر ملیں نہ چلانے کا کوئی جواز نہیں اور ملیں نہ چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت کسانوں کے ساتھ ہے۔ گنے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنائی جائے گی اور شوگر ملیں کاشتکاروں سے گنا مقرر کردہ نرخوں پر خریدنے کی پابند ہوں گی جب کہ وزن میں کٹوتی کی شکایت پر بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں