نیونیوز کی خبر پر جلالپور بھٹیاں کے معصوم بچوں کی مالی امداد ممکن ہو گئی

12:13 PM, 19 Dec, 2018

جلالپور بھٹیاں ( محمد زاہد منیر نیو نیوز جلال پور بھٹیاں) نیو نیوز ایک بار پھر بنا معصوم کمسن غریب بچوں کی آواز,نیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد لاہور کا شہری مالی امداد کے لیے جلالپوربھٹیاں پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے نیوز نیوز نے جلالپوربھٹیاں کے گونگے بہرے محنت کش کے انڈے فروش بچوں کی نیوز نشر کی تھی کمسن بچے دن کو سکول جاتے اور ٹھٹھرتی رات میں انڈے فروخت کرتے ہیں۔

نیونیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد لاہور کا شہری جلالپوربھٹیاں کے محنت کش کے گھر پہنچ گیا بچوں کو اچھے سکول میں تعلیم دلوانے کی اٹھان لی,کتابیں اور سکول یونیفارم بھی مہیا کر دیں ۔

شہری کا کہناہےکہ انہوں نے ان معصوم بچوں کے بارے میں نیو نیوز پر نیوز نشر ہوتے دیکھی تو اسی وقت ارادہ کرلیا کہ ان بچوں کو ہم بہترین تعلیم دلوایں گے اور پڑھائی میں ہر قسم کی مالی امداد فراہم کریں گے یہ بھی ہمارے اپنے بچوں کی طرح ہیں۔

مزیدخبریں