چمن: بلوچستان کے شہر چمن میں ہونے والے کریکر دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا چمن کے بوغرہ روڈ چوک پر ہوا جہاں کریکر کو دکان کے ساتھ بنے فٹ پاتھ کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق کریکر دھماکے کی زد میں آ کر قبائلی رہنما حاجی بہاول خان اچکزئی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔
مقامی افراد کے مطابق حاجی بہاول خان دیگر عمائدین کے ساتھ اکثر یہاں آ کر بیٹھک لگایا کرتے تھے جو آج کریکر دھماکے کی زد میں آ گئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور لیویز نے علاقے کو سیل کر کے ٹریفک کو متبادل روٹس کی جانب موڑ دیا۔ دوسری جانب شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔