دبئی ائیر پورٹ کے امیگریشن حکام کیسے جعلی پاسپورٹ والوں کو پکڑتے ہیں ، ویڈیو دیکھیں

11:31 AM, 19 Dec, 2018

دبئی : متحدہ عرب امارات کی اہم ترین ریاست دبئی میں روزانہ تقریباََ14،000مسافر آتے اور جاتے ہیں ۔تاہم ان میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن پر شک پڑںے کی بنا پر پاسپورٹ سیکیورٹی چیک سے گزرنا پڑتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے معتبر جریدے خلیج ٹائمز نے اس سلسلے میں دبئی ائیر پورٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام سے مل کر ان کے جعلی پاسپورٹ یا کاغذات پر سفر کرنے والے مسافروں کو پکڑنے کا طریقہ کار جاننے کو شش کی  ہے ۔

خلیج ٹائمز کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دبئی ائیر پورٹ اتھارٹی کے ڈاکیومنٹس چیکنگ ڈپارٹمنٹ کے کنسلٹنٹ عقیل احمد النجار سے گفتگو کی ۔ عقیل احمد کے مطابق انہوں نے امارات میں جعلی کاغذات ، پاسپورٹ داخل ہونے والوں کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہوئے ہیں ۔

2016 میں ایک ہزار سے زائد افراد کو جعلی پاسپورٹ کی بنا پر گرفتار کیاگیا ۔

عقیل احمد کا مزید کہناتھا کہ انہوں نے جعلی کاغذات والوں سے نمٹنے کے لیے 1700فرنٹ لائن آفیسرز ائرپورٹ پر تعینات کیے ہوئے ہیں ۔ فرنٹ لائن سے بھیجا گیا شخص 70فی صد جعلی کاغذ والا ہی ہوتاہے ۔

پاسپورٹ کو چیک کرنے کے لیے انہوں نے باقاعدہ ہائی ٹیک مشینوں کی تنصیب کی ہوئی ۔ جن سے تین طرح ہم پاسپورٹ اور دیگر کاغذات کی جانچ پڑتال کرتے ہیں ۔

ان مشینوں سے پاسپورٹ تمام اصل فیچر اور جعلی فیچرز کا پتہ چل جاتاہے ۔ ان کے پاس ٹرینڈ سٹاف ہے ۔ 

یہ جاننے کے لیے کہ پاسپورٹ کو کیسے چیک کیا جاتاہے اور جعلی پاسپورٹ کیسے پکڑا جاتاہے،

ویڈیو دیکھیں ۔۔۔ بشکریہ خلیج ٹائمز ---- یو اے ای 

مزیدخبریں