پاکستانی ٹیم میزبان انویٹیشن الیون کے خلاف آج سے تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی

10:21 AM, 19 Dec, 2018

بینونی: دورہ جنوبی افریقہ کا کڑا چیلنج  شروع  پاکستانی ٹیم  میزبان انویٹیشن الیون کے خلاف آج سے تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے پاکستانی ٹیم آج اپنا تین روزہ پریکٹس میچ میزبان انویٹیشن الیون کے خلاف کھیلے گی۔جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے پاکستانی ٹیم "بینونی" میں آج سے تین روزہ پریکٹس میچ میں میزبان انویٹیشن الیون کے خلاف اِن ایکشن میں ہو گی ۔
فٹنس مسائل کیوجہ سے ٹیم اہم پلیئرز کے بغیر میدان میں اترے گی ۔فٹنس مسائل سے دوچار محمد عباس ،شاداب خان اور فخر زمان پریکٹس میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔کپتان سرفراز بیٹنگ لائن میں بہتری کیلئے پرامید ہیں۔

واضح رہے کہ دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کو تین ٹیسٹ 5 ، ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں ۔

مزیدخبریں