ہاکی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آگئی

09:41 AM, 19 Dec, 2018

لاہور : ہاکی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آگئی ہے۔

جبکہ ورلڈ کپ چیمپئن بیلجئم  دنیا کی بہترین ہاکی ٹیم بن گئی ۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری رینکنگ میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بیلجئم نے دو درجے ترقی کر کے آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے ۔
پری کوارٹر فائنل مرحلے میں شکست کھاکر باہر ہونے والیپاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کر کے تیرہویں سے 12 ہویں نمبر پر آگئی ۔دفاعی چیمپئن آسٹریلیا دوسرے جبکہ رنر اپ نیدرلینڈز ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔
ارجنٹائن دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر جبکہ بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں