لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز چودھری کے والد مختار چودھری انتقال کرگئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز چودھری کے والد مختار چودھری انتقال کرگئے۔نماز جنازہ سہ پہر کوٹھاپنڈ فٹ بال گراؤنڈ فیصل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائیگی۔
اظہار تعزیت کیلئےسیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔پروفیسر ڈاکٹرچودھری عبدالرحمان ،چودھری عبدالخالق کی اعجاز چودھری سے تعزیت کی ۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اعجاز چودھری کے والد مختار چودھری انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کااظہار کیا ہے ۔