لاس اینجلس : امریکی پاپ گلوکارہ سیلینا گومز اور کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر کے درمیان ایک بار پھر قربتیں بڑھنے لگیں، جو امریکی گلوکارہ کی والدہ کے لیے پریشانی کا سبب بھی بنی ہوئی ہیں۔ دونوں کی بڑھتی قربتوں کے باعث سیلینا گومز کی والدہ بیمار ہوکر ہسپتال پہنچ گئی ہیں۔ انہیں ڈپریشن اور دیگر مسائل کی وجہ سے ہسپتال لے جانا پڑا۔ مینڈی ٹیفی کو معمولی چیک اپ کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
خیال رہے کہ 2 دن قبل ہی جسٹن بیبر اور سیلینا گومز کے درمیا لگ بھگ ڈھائی سال کے بعد پہلی ملاقات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ خبریں ہیں کہ جوڑے نے ’کرسمس‘ اور ’سال نو کا جشن‘ بھی ایک ساتھ منانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔