80 پیسے فی گیلن میں پانی گوادر کی عوام کیلئے تیار ٗ منصوبہ مکمل

09:59 PM, 19 Dec, 2017


گوادر:سی پیک کے تحت گوادر میں50لاکھ گیلن ڈی سیلی نیشن پلانٹ تیار ہو گیا،پانی بغیر منافع صرف 80 پیسہ فی گیلن گوادر کے عوام میں تقسیم ہو گا ۔

چائنا پورٹ ہولڈنگ کے سربراہ کے مطابق یکم جنوری کو ڈی سیلی نیشن پلانٹ کا افتتاح کیا جائے گا ،جس کے بعد گوادر کے عوام کو آسانی صاف پانی میسر آسکے گا۔انہوں نے بتایا کہ گوادر میں ایکسپو سینٹر کی تعمیر بھی مکمل ہو گئی ہے اور 28 جنوری کو اس کا بھی افتتاح کیا جا رہا ہے۔چائنا پورٹ ہولڈنگ کے مطابق فری زون میں مختلف عمارتوں کا افتتاح بھی اگلے مہینے بھی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں