ویرات کوہلی کیساتھ میرا موازنہ درست نہیں ہے : بابر اعظم

07:48 PM, 19 Dec, 2017

لاہور: پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم نے کہا ہے کہ ان کاویرات کوہلی کیساتھ موازنہ درست نہیں کوہلی دنیا کے عظیم بلے باز ہیں ۔قومی ٹیم کے کوچ  مکی آرتھر نے اپنے ایک انٹرویو میں بابر اعظم کا موازنہ ویرات کوہلی کیساتھ کیا تھا ۔ اس حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ مکی آرتھر نے یہ بات میرے اور ویرات کوہلی کے اسٹیٹکس کے حوالے سے کہی ہو لیکن ویرات ایک عظیم بلے باز ہیں اور ان سے میرا موازنہ درست نہیں ۔

کرک انفو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ ابراہام ڈی ویلیئرز میرے آئیڈیل بلے باز ہوں کیونکہ انہوں نے ابتدا سے ہی جنوبی افریقی بیٹسمین کی بیٹنگ کو بہت گہرائی کے ساتھ دیکھا اور وہ ان کی طرح کھیلنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

بابر اعظم کے مطابق ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ابراہام ڈی ویلیئرز جیسے شاٹس کھیل سکیں اور نیٹ پریکٹس کے دوران بھی وہ ان شاٹس کی نقل کرتے ہیں جو ڈی ویلیئرز نے کسی میچ کے دوران کھیلے ہوتے ہیں۔ ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیلنے سے پرہیز کرتے ہوئے ابراہام ڈی ویلیئرز کے علاوہ ہاشم آملا اور ویرات کوہلی کو بھی ذہن میں رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں