ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے 3 سال بعد فلم ’ہچکی‘ سے بالی وڈ نگری میں واپسی کرلی۔فلم کا ٹریلر بھی سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم ان کے شوہر آدتیہ چوپڑا کے پروڈکشن ہاو¿س یش راج فلمز کے بینر تلے بنی ہے۔ہدایت کار سدھارت پی ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ہچکی‘ کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا ہے جسے چند گھنٹوں میں ہی 4 لاکھ سے زائد افراد یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔
فلم کے ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جس کے ساتھ ساتھ اداکارہ کی فلمی دنیا میں واپسی پر نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ہے۔فلم میں مرکزی کردار رانی مکھرجی نے ہی کیا ہے اور فلم 23 فروری 2018 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
رانی مکھرجی کی فلم ” ہچکی کا ٹریلر منظر عام پر آگیا
07:12 PM, 19 Dec, 2017