سرگودھا : سرگودھا میں آستانہ سیال شریف پر علما کرام اور مشائخ کی بڑی بیٹھک ہوئی۔ ملک بھر سے تقریباً 1200 علما اور مشائخ شامل ہوئے۔ خصوصی تقریب میں پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت کو واضح پیغام پہنچایا کہ اب وہ تحریک سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، نہ جھکیں گے اور نہ ہی بکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 24 دسمبر کو گوجرانوالا کا جلسہ حکومت کو اس بات کا احساس دلائے گا کہ رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ نہ دیکر حکومت نے بہت بڑی خطا کی ہے۔ اب مطالبہ ہے کہ تمام اراکین استعفیٰ دیں. شہباز شریف نے فون کر کے کہا تھا وہ رانا ثناء اللہ کو لیکر آئیں گے اور اس کا استعفیٰ پیش کرینگے۔ رانا ثناء اللہ نے مرزائیوں کو مسلمان کہہ کر گناہ کیا ہے۔ ان کی نماز اور ہے ثقافت اور ہے۔ پیر آف سیال نے مطالبہ کیا کہ سارے ملک سے قادیانیوں کو فارغ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک کو جاری رکھیں گے خواہ وہ اس میں اکیلے ہی رہ جائیں۔ اگر حکومت کو گولیاں چلانی ہیں تو ان کا سینہ حاضر ہے۔ 24 دسمبر کو گوجرانوالا میں فیصل آباد سے بڑا جلسہ ہوگا۔