امریکا کی سابقہ پالیسیاں مشرق وسطیٰ میں مسائل کی وجہ ہیں:ٹرمپ

06:57 PM, 19 Dec, 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں داعش نے اپنے قدم جمائے ۔یہ بات انہوں نے نے نئی قومی سلامتی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے سابقہ امریکی حکومت کو مشرق وسطٰیٰ میں داعش کو پھلنے پھولنے کا موقع دینے اور ایران کے ساتھ ’بدترین‘ سمجھوتہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی صدر نے نئی قومی سلامتی حکمت عملی کے اعلان کے موقع پر کہا کہ امریکا کی سابقہ حکومت کی پالیسیوں سے داعش نے مشرق وسطیٰ کے وسیع عریض علاقے پر اپنا تسلط جمایا۔ سابق انتظامیہ ہی ایران کے ساتھ ایک بدترین سمجھوتہ کرنے کی بھی ذمہ دار ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ امریکی حکمت عملی کےنتیجے میں شام اور عراق سے داعش کوختم کردیا گیا ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ ہماری پالیسیاں دائمی اور مضبوط سلامتی کا باعث بنیں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور روس کو تنقید کانشانہ بنایا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک امریکی مفادات کونقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت امریکا میں اسلامی انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دولت مند ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے امریکا کو اخراجات ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف ان کی حکومت کی حکمت عملی برقرار رہے گی۔

مزیدخبریں