صنعا: یمن میں ٹی وی کے ایک نیوز اینکر محمد الضبیانی نے بُلیٹن کے دوران دوسری مرتبہ اپنے کسی سگے بھائی کے قتل کی خبر پڑھی۔خبر پڑھتے ہوئے وہ جذباتی ہو گئے ۔ حوثی ملیشیا نے ناصر اور دیگر مغوی یمنیوں کو صنعاء میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں بطور انسانی ڈھال استعمال کیا۔
عرب ویب سائیٹ العربیہ کے مطابق یمن میں ٹی وی نیوز اینکر محمد الضبیانی نے بُلیٹن کے دوران اپنے سگے بھائی کی ہلاکت کی خبر پڑھی۔ محمد الضبیانی کے بھائی ناصر الضبیانی کو مبینہ طور پر حوثی باغیوں نے صنعا کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں قید کررکھا تھا۔ ناصر الضبیانی سمیت دیگر مغویوں کی ہلاکت کی خبر پڑھتے ہوئے محمد الضبیانی کی آواز غم کے سبب گُھٹی ہوئی تھی کیونکہ اس سے قبل 2015 میں بھی محمد الضبیانی کو اپنے ایک اور بھائی احمد الضبیانی کی ہلاکت کی خبر براہ راست پڑھنی پڑی تھی۔
دوسری جانب یمنی وزیراعظم ڈاکٹر احمد عبید بن دغر نے نیوز اینکر محمد الضبیانی اور آل الضبیانی خاندان کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں متاثرہ خاندان کے لیے گہری تعزیت کا اظہار کیا جو اپنے دو سُپوتوں کو باغیوں کے ہاتھوں قربان کر چکا ہے۔
ویڈیو دیکھیں :
<iframe width="560" height="315" src="https://www.youtube.com/embed/XP-kRKfPsZM" frameborder="0" gesture="media" allow="encrypted-media" allowfullscreen></iframe>