امریکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کا ادراک کرے، چین

06:24 PM, 19 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: چین دہشت گردی کے معاملہ پر پاکستان کیساتھ کھڑا ہے ، امریکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کا ادراک کرے ۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چھون اینگ نے کہا ہے کہ چین دہشت گردی کے معاملہ پر پاکستان کیساتھ کھڑا ہے ، امریکہ کو چاہیے کہ ودہشت گردی کے خلاف پاکستان کی اہم کامیابیوں اور کردار کا ادراک کرے ۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں کوئٹہ کے مقام پر حملے میں جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں چین اور چینی عوام پاکستان کیساتھ ہیں ۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں اپنے نام کی ہیں اور ان کامیابیوں کی بھاری قیمت بھی چکائی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا ۔ چین پاکستان اور پاکستانی قوم کے تحفظ اور استحکام کیلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائے گا۔

مزیدخبریں