فلپائنی حکومت نے جمہوریت کی حمایت اور انسداد بد عنوانی سے مشروط امریکی امداد مسترد کر دی

06:20 PM, 19 Dec, 2017

منیلا: فلپائنی حکومت نے جمہوریت کی حمایت اور انسداد بد عنوانی سے مشروط امریکی ترقیاتی امداد مسترد   کر  دی۔

فلپائن کے صدر راڈریگوڈوٹر ٹی کے ترجمان ہیری روک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امریکی ادارے ملینیئم چیلنج کارپوریشن (ایم سی سی) کے ساتھ ترقیاتی امداد کے لئے جاری بات چیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم سی سی نے 2010 ء میں فلپائن میں غربت کے خاتمے کے لئے 43 کروٹ 39  لاکھ  ڈالر فراہم کئے تھے۔ امریکی کانگرس نے یہ ادارہ 2004 ء میں قائم کیا تھا اور اس کا مقصد گڈ گورننس، اقتصادی آزادیوں اور غربت کے خاتمے کے لئے پر عزم ممالک کو امداد فراہم کرنا ہے۔

فلپائن کے صدر کو ملک میں مشیات کی لعنت کے خاتمے کی مہم کے حوالے سے مغربی ممالک کی شدید تنقید کا سامنا ہے جس کو وہ اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہیں اور  اس کے نتیجہ میں فلپائن اور ان ممالک کے باہمی تعلقات کشیدگی کا  شکار ہیں۔

مزیدخبریں