سام سنگ ”گلیکسی ایس 9 “ آئندہ سال مارچ میں متعارف کراے جانیکا امکان

سام سنگ ”گلیکسی ایس 9 “ آئندہ سال مارچ میں متعارف کراے جانیکا امکان

سیﺅل : مایہ ناز جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ نے اپنی گلیکسی ایس سیریز کے اگلے فون کو فروری میں بارسلونا، سپین میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس 2018 کے درمیان متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق سام سنگ اپنے حریف ایپل کے آئی فون ایکس کی وجہ سے گلیکسی ایس 9 کو جلدی متعارف کرانا چاہتا تھا لیکن سام سنگ گلیکسی ایس 8/8+ نے بڑی کامیابی سے ایپل کے تازہ ترین سمارٹ فونز کا مقابلہ کیا ہے۔

اگر سام سنگ گلیکسی ایس 9 کو ایم ڈبلیو سی میں متعارف کرایا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہوگا کہ فون کو مارچ کے وسط میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ یعنی سام سنگ گلیکسی ایس 9 اپنے پیش رو ایس 8 سے گیارہ ماہ بعد ہی فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
یادر رہے کہ موبائل ورلڈ کانگریس کا آغاز 26 فروری 2018 کو بارسلونا، سپین میں ہوگا جبکہ یہ ایونٹ 1 مارچ 2018 کو ختم ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 9 کو جنوبی کوریا کے وقت کے مطابق 27 فروری کو متعارف کرایا جا سکتا ہے۔