استنبول: ترکی اور شام کے درمیان سرحد پر زیر تعمیر 911 کلو میٹر طویل دیوارِ تکمیل کے مراحل میں پہنچ گئی۔
ترک ذرائع بالاغ کے مطابق ترکی اور شام کے درمیان 911 کلو میٹر طویل سرحدی دیوار کا 781 کلو میٹر حصہ مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ باقی حصی تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ یہ حصہ کنکریٹ کے بلاکوں پر مشتمل ہے جن میں سے ہر بلاک 7 ٹن وزنی، 2 میٹر چوڑا اور 3 میٹر بلند ہے۔
رائے عامہ میں "دیوارِ ترک" کے نام سے پہچانی جانے والی یہ سرحدی دیوار موسم بہار میں مکمل ہو گی اور 8 ہزار 850 کلو میٹر طویل دیوار چین اور امریکا اور میکسیکو کے درمیان سرحدی دیوار کے بعد دنیا کی تیسری طویل ترین دیوار ہو گی۔
سرحد سے غیر قانونی آمد و رفت کے سدّباب کے لئے سال 2015 ء میں پہلے سرحد پر خندقیں کھودیں گئیں تھیں بعد ازاں خاردار جال بچھا کر واچ ٹاوروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تاہم تمام تدبیریں ناکافی ثابت ہونے پر سرحدوں کو کنکریٹ بلاکوں کے ساتھ بند کرنے کا آغاز کیا گیاتھا۔