لاہورکے تمام ہسپتالوں کا دورہ کر کے جائزہ لوں گا : چیف جسٹس ثاقب نثار

05:12 PM, 19 Dec, 2017

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے میو ہسپتال کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے کہا کہ میں لاہور کے تمام ہسپتالوں کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لوں گا۔


چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے میو ہسپتال لاہور اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ہنگامی دورہ کیا اور مریضوں سے ان کی شکایات بھی پوچھیں۔ چیف جسٹس نے ہسپتال میں مردانہ اور زنانہ وارڈز کو الگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی اور صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے جبکہ بنیادی سہولیات سے متعلق حکومتی لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں