بارسلونا: اسپینش فٹبال لیگ میں لیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ اسپینش فٹبال لیگ میں لیونل میسی نے 37 گول داغ دیے اور لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔انہیں اس شاندار کارگردگی کی بنا پر مارکا ایوراڈ سے نوازاگیا۔
ارجنٹائن کے کپتان نے بارسلونا کے آرٹ میوزیم میں منعقد ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں 37 گول اسکور کرنے پر انہیں کیریئر میں پانچویں بار الفریو ڈی سٹیفانو ایوارڈ دیا گیا.ان کے حریف کرسٹیانو رونالڈو نے پچھلے سال یہ ایوراڈ چوتھی بارحاصل کیا تھا لیکن انہوں نے صرف 25 گول اسکور کیے تھے ۔
اس موقع پر لیونل میسی نے کہا کہ میں اپنی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ میرا بنیادی مقصد انفرادی اعزاز جیتنا نہیں بلکہ میری ٹیم کے ساتھ ٹرافی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہم لا لیگا کے لئے مقابلہ کر سکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ انفرادی ٹرافی ٹیم کی ٹرافی کے بعد آئے تو پھر سب سے بہتر ہے ۔
خیال رہے کہ ان سے قبل سابق ڈچ فٹبالر رونالڈ کوئیمین 27 بار گیند کو جال میں پہنچا کر کلب کا ریکارڈ اپنے نام رکھتے تھے لیکن لیونل میسی نے ان کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔
یاد رہے کہ بارسلونا پچھلے سال لالیگا لیگ کی رنز اپ ٹیم تھی اور اس بار وہ 11 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں ۔ان کٰ تیم کا ایک میچ ابھی باقی ہے جو انہوں نے رئیل میڈرڈ کیخلاف ان کے گراؤنڈ میں کھیلنا ہے اور اگر بارسلونا یہ میچ جیت جاتی ہے تو پھر وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر براجمان ہو گی ۔اس میچ کے حوالے سے لیونل میسی کا کہنا تھا کہ کہ ہم یہ میچ جیتنا چاہتے ہیں اور کرسمس کی کوشیوں کو دوبالا کرنا چاہتے ہیں ۔