وزیرداخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد پولیس کو اسمارٹ بنانے کی ٹھان لی. کہتے ہیں کسی پولیس اہلکار کی 38 انچ سے زیادہ کمر نہیں ہونی چاہیئے.. وزیر داخلہ نے پولیس اہلکارو ں پر لفٹ لینے پر بھی پابندی لگادی ۔
پولیس والوں کی بڑھی ہوئی توندوں پربالآخر وزیرداخلہ کی نظرپڑ گئی .وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال اسلام آباد نے پولیس کو سمارٹ بنانے اور پیٹ کم کرنے کیلئے ایک
ایک مہینے کی ڈیڈلائن دے ڈالی۔
پولیس لائن اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیرداخلہ نے کہا کہ پولیس کا کوئی اہلکار لفٹ لیتا ہوا نظر نہ آئے۔ ٹرانسپوٹ کے مسئلہ کو محکمہ حل کرے ۔وزیرداخلہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ پولیس کے افسر و جوان ہمارے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی خوشیاں قربان کرتے ہیں. ہمیں پولیس کی خدمات اور قربانیوں پر فخر ہے.