شریف برادارن 31 دسمبر تک خود کو قانون کے حوالے کریں، طاہر القادری کا مطالبہ

شریف برادارن 31 دسمبر تک خود کو قانون کے حوالے کریں، طاہر القادری کا مطالبہ

لاہور: سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا عدلیہ پر الزام تراشی کی گئی اور کیچڑاچھالا گیا لیکن ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ ریاستی اداروں کی حفاظت کرے۔ 14 بے گناہوں کی لاشیں گرا کر سمجھا گیا کہ کوئی انصاف نہیں لے گا کیونکہ حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو غیر سنجیدہ لیا ہوا ہے تاہم ہم  سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف میں غیر ضروری تاخیربرداشت نہیں کرینگے۔

ان کا کہنا تھا سابق وزیراعظم نواز شریف عدالتوں پر تنقید کر کے آئینی بغاوت کے مرتکب ہو رہے ہیں جبکہ شہباز شریف جواب دیں آپ ذمے داری سے کس طرح فارغ ہو سکتے ہیں۔  لوگ شہید اور زخمی ہو رہے تھے اور آپ کہتے ہیں مجھے پتہ ہی نہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کیا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں تھے اور کیا رانا ثناء اللہ شہباز شریف کے وزیر قانون نہیں ہیں۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے مطالبہ کیا نواز شریف اور شہباز شریف دسمبر کے آخر تک سرنڈر کر دیں اور پوری ٹیم سمیت اپنے آپ کو قانون کو حوالے کریں کیونکہ آپ کو اقتدار کی کرسی پر بیھٹنے کا حق نہیں۔ طاہر القادری نے کہا ہم وہ بنچ چاہتے ہیں جو صرف آئین اور قانون کی بات سُنے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں