مصباح الحق نے ٹی 10فارمیٹ کو باؤلرز کیلئے "ستم گر" قرار دیدیا

01:50 PM, 19 Dec, 2017

لاہور: مصباح الحق نے ٹی 10 فارمیٹ کو بولرز کیلیے ’’ستم گر‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوورز کم اور بیٹسمین زیادہ ہونے کی وجہ سے بولرز کیلیے رنز کا سیلاب روکنا ممکن نہیں رہتا ۔

ٹی 10 لیگ کی فائنلسٹ ٹیم پنجابی لیجنڈز کے کپتان کہتے ہیں کہ کم اوورز اور چھوٹی باؤنڈری کی وجہ سے بولرزکی مہارت اور پلاننگ دونوں ناکام کردینے کیلیے ایک بیٹسمین ہی کافی ثابت ہوتا ہےجیسے فائنل میں مورگن نے شاندار اننگز کھیلی۔انہوں نے کہا کہاس نوعیت کے میچز کیلیے بولرز کو مختلف پلاننگ اور ورائٹیز بہتر بنانے کی ضرورت ہوگی۔مصباح الحق نے کہا کہ ٹی 10فارمیٹ میں صرف 90منٹ میں میچ مکمل ہونے کی وجہ سے کرکٹ کو دیگر کھیلوں کے مقابلے میں مقبول بنانے میں خاصی مدد سکتی ہے.

مزیدخبریں