چائےوالےکابیٹاانڈر19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرےگا

01:07 PM, 19 Dec, 2017

لاہور: لاہور میں چائے بنانے والے کا بیٹا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا.زید عالم نے ٹیم میں منتخب ہوتے ہی چائے کی دکان پر جانا چھوڑ دیا. افغانستان  کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھا کر ایشیاء کپ میں شکست کا بدلہ لینے کو ہدف بنا لیا ہے.

والد کے ٹی سٹال پر ہاتھ بٹانے والے زید عالم نے سنٹرل کرکٹ کلب سے کرکٹ شروع کی۔قومی انڈر 19 کپ میں 15 کھلاڑیوں میں سے واحد سنچری سکور کرنے والے بلے باز کا اصل ہدف ایشین چیمپئن افغانستان کے خلاف بڑی اننگز کھیلنا ہے.بچوں کی واحد ٹی سٹال سے کفالت کرنے والے عالم خان کو زید پر ناز ہے. زید کے والد اور بھائی تنگ دستی کے باوجود قومی انڈر 19 بیٹسمین کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں.مالی تنگ دستی اور بغیر سفارش کے جونئیر کرکٹ میں اپنا لوہا منوانے والے چند کھلاڑیوں میں شامل زید عالم جلد قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کا عزم رکھتے ہیں.

مزیدخبریں