جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کمر اور کندھے کی تکلیف سے چھٹکارا نہ پا سکے

10:59 AM, 19 Dec, 2017

لندن: ڈوپلیسی 24 اکتوبر کو بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔

جس کے بعد وہ 6ہفتوں کیلئےکرکٹ میدانوں سے دور ہو گئے ، تاہم 33 سالہ کرکٹر کچھ عرصے سے کندھے کی تکلیف کا بھی شکارتھے ،جس کا آپریشن بھی ہوا مگر پھر بھی وہ جنوبی افریقی ٹی 20 میں حصہ نہیں لے سکے ۔

افریقی کرکٹ بورڈ زمبابوے ، بھارت اور آسٹریلیا کے جنوبی افریقی دورے میں ڈوپلیسی کی شمولیت کے لیے پرامید ہے۔

مزیدخبریں