شریف فیملی کی جائیداد کی تحقیقات کیلئے لندن جانیوالی نیب ٹیم کی وطن واپسی

09:15 AM, 19 Dec, 2017

لاہور: شریف فیملی کی جائیداد سے متعلق تفصیلات جمع کرنے والی قومی احتساب بیورو کی ٹیم لندن سے وطن واپس پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی دو رکنی ٹیم نے لندن میں شریف فیملی کے فلیٹس سے متعلق معلومات اکٹھی کیں اور وہ آج صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔

یاد رہے کہ نیب کی دو رکنی ٹیم چند روز قبل شریف فیملی کے اثاثوں تحقیقات کے لئے لندن گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی دو رکنی ٹیم پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں