غیر ملکی شہری کو سردی سے بچاؤ کی سہولت نہ دینے پر کمپنی کی سرزنش

09:10 AM, 19 Dec, 2017

ریاض: وزارت محنت و سماجی فروغ نے ایک غیر ملکی کارکن کو سردی سے بچانے کا انتظام نہ کرنے پر متعلقہ کمپنی کیخلاف کارروائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایک سعودی شہری نے وزارت محنت کو رپورٹ دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ اس نے ایک غیر ملکی کارکن کو ایسی جگہ رات گزارتے ہوئے دیکھا ہے جہاں وہ سردی سے ٹھٹھر رہا تھا اور انتہائی کسمپرسی کے عالم میں رات گزار رہا تھا۔

وزارت نے رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے حقیقت حال دریافت کی۔ پتہ چلا کہ غیر ملکی کارکن راستے کی اصلاح و مرمت کے ایک ٹھکانے کی چوکیداری پر مامور تھا اور کمپنی نے اسے سردی سے بچانے کا کوئی انتظام نہیں کیا تھا۔

ریاض ریجن میں وزارت کے ڈائریکٹر جنرل یوسف السیالی نے واضح کیا کہ ہر ادارہ اپنی کارکنان کو صحت ضوابط کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کا پابند ہے۔

مزیدخبریں