قتل کی وارداتیں بے نقاب کرنیوالا میزبان خود ہی بیوی کا قاتل بن گیا

08:50 AM, 19 Dec, 2017

نئی دہلی: مقامی عدالت نے سابق بھارتی ٹی وی پروڈیوسر و میزبان صہیب الیاسی کو اہلیہ کو قتل کرنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا۔ صہیب الیاسی کو شہرت معروف بھارتی ٹی وی شو ’انڈیا موسٹ وانٹڈ‘ سے حاصل ہوئی جس میں قتل و دیگر جرائم کی لرزہ خیز وارداتیں سامنے لائی جاتی تھیں۔

صہیب الیاسی کی اہلیہ انجو الیاسی کو 17 سال قبل قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے سسر کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ صہیب نے ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔

صہیب الیاسی کو مارچ 2000 میں اہلیہ کو جہیز نہ دینے پر تشدد کرنے، اقدام قتل اور ثبوت ضائع کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن اب 17 سال بعد نئی دہلی کی سیشن کورٹ نے بھی ٹی وی میزبان کو اہلیہ کا قاتل قرا دے دیا ہے۔

 عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ صہیب الیاسی بیوی کے قتل کے مجرم ہیں اور ان کی سزا پر مزید دلائل کا آغاز 20 دسمبر سے ہو گا۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹی وی شو ’انڈیا موسٹ وانٹیڈ‘ بھارت کا بڑا اور پہلا کرائم شو تھا جس نے خوب شہرت حاصل کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں