اسلام آباد: نیب عدالت میں نواز شریف کیخلاف3 ریفرنسز پر سماعت جاری ہے۔ نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ احتساب عدالت پہنچے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہٰیں۔
فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی اب تک 16، 16 جب کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 20 سماعتیں ہو چکی ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف آج 10ویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جب کہ ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے۔
احتساب عدالت نے آج استغاثہ کے 2 گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کر رکھے ہیں۔ اب تک 8 گواہان اپنے اپنے بیانات قلمبند کرا چکے ہیں۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچے تو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں