پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص مندی کا شکار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص مندی کا شکار

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پہلے روز پیر کوکاروبار حصص مندی کا شکار ہو گیا اور کے ایس ای100انڈیکس200سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کے سب انڈیکس38600پوائنٹس کی سطح سے گھٹ کر 38300پوائنٹس پر آگیا ،کاروبار ی اتار چڑھائو کے باعث رونما ہونیوالی مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کارو ں کے 41ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

جبکہ کاروبار لین دین بھی گذشتہ جمعہ کی نسبت 8کروڑ شیئرز کم رہا ۔قومی شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 38700پوائنٹس کی حد عبور کر گیا بعد ازاں مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسزکی جانب سے منافع کی خاطر فروخت کے دبائو اور سرمائے کے انخلاء کے سبب انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور اس طرح مندی کی لہر کاروبار کے اختتام تک دیکھی گئی اور انڈیکس 38600،38500،38400پوائنٹس کی3بالائی حد سے گر گیا۔مارکیٹ میں پیرکو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 261.92پوائنٹس کم ہو کر 38383.98پوائنٹس ہو گیا۔ کے ایس ای30انڈیکس195.88پوائنٹس کی کمی سے19084.32پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس145.703پوائنٹس گھٹ کر 28489.83پوائنٹس پر آگیا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر326کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 75کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،237میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔پیر کو 5کروڑ 45ہزار سے زائدحصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 13کروڑ97لاکھ 67ہزار سے زائدحصص کے سودے ہوئے تھے۔مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 41ارب50کروڑ55لاکھ78ہزار185روپے کی کمی سے 82کھرب 93کروڑ1لاکھ7ہزار72روپے رہ گیا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 43لاکھ58ہزار ،ازگارڈنائن 33لاکھ96ہزار ،کریسنٹ اسٹار 21لاکھ87ہزار ،ورلڈ کال ٹیلی کام 21لاکھ41ہزار اور ڈولمین سٹی 19کروڑ20لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ سب سے زیادہ تیزی کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت109 روپے کے اضافے سے2750 روپے پر بند ہوئی اسی طرح بہنیروٹیکسٹائل کے حصص کی سودے بھی 31.50 روپے کی تیزی سے661.51 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی شیلڈ کارپوریشن اور صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت17.67 روپے کی مندی سے601.33 روپے اور صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی16.99 روپے کی کمی سے1206.01 روپے رہ گئی۔

 

مصنف کے بارے میں