لندن: کیا آپ کی ہتھیلی کی لکیریں اوپردی گئی تصویر میں انگریزی حرف Mکا نشان بناتی ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آئیے آپ کو بتائیں کہ اس کا مطلب کیا ہے۔ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ ہمارے ہاتھوں کی لکیریں ہماری شخصی خصوصیات اور قسمت کی غماز ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کی ہتھیلی میں Mکا نشان ہوتا ہے وہ ’’خاص‘‘ لوگ ہوتے ہیں۔ایسے لوگ الہامی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور کسی بھی کاروبار کے لیے بہترین پارٹنر ثابت ہوتے ہیں۔ چونکہ یہ لوگ الہامی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور دوسروں کے ارادے بھانپ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے اگر آپ کسی ایسے شخص سے محبت کریں یا کوئی کاروبار کریں جس کے ہتھیلی میں Mکا نشان ہو تو اس سے کبھی مذاق نہ کریں، کبھی جھوٹ نہ بولیں اور کبھی اسے دھوکہ نہ دیں، کیونکہ آپ کا ایسا کوئی بھی عمل اس سے مخفی نہیں رہے گا اور وہ اس کو محسوس کر لے گا، ایسے افراد کو ہمیشہ پتہ چل جاتا ہے کہ دوسرا ان کے ساتھ جھوٹ بول رہا ہے یا دھوکہ دے رہا ہے۔وہ خواتین جن کی ہتھیلی میں Mکا نشان موجود ہو وہ اس نشان والے مردوں سے زیادہ الہامی ہوتی ہیں۔ اور اگر میاں بیوی دونوں کے ہاتھ میں یہ نشان ہو تو بیوی غالب آتی ہے۔ اس نشان والے لوگ میں یہ طاقت ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ہر ضروری تبدیلی لا سکتے ہیں اس لیے یہ لوگ زندگی میں زیادہ مواقع حاصل کرتے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تمام انبیاء کرامؑ کی ہتھیلی میں یہ نشان موجود تھا۔ اس لیے اگر آپ کی ہتھیلی میں Mکا نشان موجود ہے تو جان لیجیے آپ بہت ’’خاص‘‘ ہیں۔