اگر آپ ایک ہفتے تک اپنی بیڈ شیٹ کو نہ دھوئیں تو آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آ تی ہے؟

اگر آپ اپنی بیڈ شیٹ دو ہفتے بعد دھوتے ہیں تویہ عادت اچھی نہیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں

10:56 PM, 19 Dec, 2016

لندن: اگر آپ اپنی بیڈ شیٹ دو ہفتے بعد دھوتے ہیں تویہ عادت اچھی نہیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ ماہر صحت ڈاکٹر لیزا ایکرلے کا کہنا ہے کہ ہمارے بستر پر روزانہ لاکھوں طرح کے بیکٹیریا، فنگی، پسینہ، گرد اور اس طرح کے دیگر جراثیم پھیلتے ہیں۔

اگر بیڈ شیٹ کو ایک ہفتے کے بعد نہ دھویا جائے تو ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اور ہم ان کے رحم وکرم پر ہوتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ بستر پر سوتے ہیں تو یہ امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں اور بیماری کے اندیشے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ ہفتے بعد اپنی بیڈ شیٹ نہیں دھوئیں گے تو آپ athlete’s footسمیت دیگر جلدکی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ اپنی بیڈ شیٹ کو نیم گرم پانی میں دھوئیں تا کہ جراثیم ختم ہوں اور ساتھ ہی ان پر لگے داغ دھل جائیں۔

مزیدخبریں