ترکی کے شہر انقرہ میں فائرنگ سے روسی سفیر ہلاک

10:31 PM, 19 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

انقرہ: ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر فائرنگ کے دوران ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انقرہ میں فن پاروں کی نمائش کے دوران روسی سفیر آندرے کارلوف پرفائرنگ کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں 8گولیاں لگیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تاہم بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔پولیس کی جوابی کارروئی میں حملہ آور بھی مارا گیا ۔

ذرائع کے مطابق روسی سفیر آندرے کارلوف پر تصویروں کی نمائش کے دوران فائرنگ کی گئی۔روس کے ترکی میں سفیر کو ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا ہے جب ترکی وزیر دفاع آج روس کے دورے پر جانے والے تھے۔

امریکہ نے ترکی میں روسی سفیر کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے روسی سفیر کے ہلاکت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں