ممبئی: اداکارہ سنی لیون کا فلم ”رئیس“ میں شامل گیت ”لیلیٰ او لیلیٰ“ کل انٹرنیٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔ ماضی کی سپرہٹ فلم ”قربانی“ کا یہ گیت ری میکس کر کے مذکورہ فلم کیلئے سنی لیون پر عکسبند کیا گیا ہے اور سنی لیون شاہ رخ خان کی اس فلم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس فلم کے ساتھ اس سپیشل سانگ کے ریلیز ہونے کا شدت سے انتظار ہے، مجھے امید ہے کہ میرا یہ گیت شائقین کی توقعات پر پورا اترے گا۔ واضح رہے کہ فلم ”رئیس“ 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔جس کے مرکزی کردار شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے نبھائے ہیں۔