این ایف سی کا آئندہ اجلاس اگلے سال جنوری میں ہوگا: اسحاق ڈار

این ایف سی کا آئندہ اجلاس اگلے سال جنوری میں ہوگا: اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فاٹاکوقومی دھارے میں لانے کیلئے اس کی ترقی پرخصوصی توجہ دینا ہوگی فاٹا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے جائیں گے ۔ اس کیلئے کوئی قانونی رکاوٹ نہیں آپریشن ضرب عضب کیلئے ہر ممکن مطلوبہ فنڈز مہیا کئے جائیں گے ۔مردم شماری کا عمل 15مارچ سے شروع ہوجائے گااور آئندہ برس مئی میں مکمل ہوجائے گا۔

این ایف سی ایوارڈ سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹاسے متعلق کمیٹی نے آئین کے مطابق جرگے کئے فاٹا سے متعلق تین فیصد سمری کو بڑھا کر چارفیصد کیا گیا ۔ این ایف سی کا آئندہ اجلاس اگلے سال جنوری میں ہوگااللہ کرے اس اجلاس میں مزید پیش رفت ہو آئندہ اجلاس میں خصوصی ایشوپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ضرب عضب کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے ضرب عضب کیلئے مطلوبہ فنڈز مہیا کئے گئے ہیں اور مزید مہیا کئے جارہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 15مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری کیلئے افواج پاکستان کے 42ہزار اہلکار معاونت کریں گے. مردم شماری 2مرحلوں میں ہوگی اور چاروں صوبوں میں بیک وقت ہوگی۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی فنڈز کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، جبکہ آج کے اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا ہے اور این ایف سی کے آئندہ اجلاس سے متعلق ارکان سے سفارشات طلب کی گئیں ہیں.

مصنف کے بارے میں