لاہور: بھارتی اداکارہ سنی لیون پاکستان نثراد امریکی گلوکارہ علی زمان کے ویڈیو میں ماڈلنگ کریں گی۔ذرائع کے مطابق گلوکار علی زمان کا پہلا ویڈیو البم جنوری میں بیک وقت امریکہ اور لاہور مین ریلز کیا جائیگا، جس میں چار گانے انگلش اور ایک گانا اردو شامل ہے۔ جبکہ ان گانوں پر بھارتی اداکارہ سنی لیون ماڈلنگ کریں گی جس کیلئے زمان نے سنی لیون کے ساتھ باقاعدہ رابطہ بھی کر لیا اور اس حوالے سے رواں ماہ کے آخر تک علی زمان اور سنی لیون میں تمام معاملات طے پاجائیں گے