ماسکو: روس کی وزارت دفاع کا ایک طیارہ سائبیریا میں حادثے کا شکار ہو گیا، جہاز میں سوار انتالیس میں سے تیس افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا.
روس کی وزارت دفاع کا ایک طیارہ سائبیریا کے یاکوتیا علاقے میں گرکر تباہ ہو گیا ہے۔ اس پر 39 افراد سوار تھے،وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آئی ایل 18 ساخت کے اس طیارے کوہنگامی طور اترنا پڑا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
روسی وزارت نے بتایا ہے کہ طیارہ تین حصوں میں ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے کہ اس کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی، یہ طیارہ معمول کی پرواز پر کانسک سے روانہ ہوا تھا اور ٹکسی سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہو گیا۔