نومبر میں ا یس ای سی پی کے ساتھ 621 کمپنیاں رجسٹرہوئیں

05:32 PM, 19 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نومبر کے مہینے میں چھ سو اکیس کمپنیاں رجسٹر کیں۔ رجسٹریشن کی یہ شرح گزشتہ سال کے اسی مہینے میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں سے23 فی صد زیادہ ہے۔

رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں85 فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ11 فی صد سنگل ممبرجبکہ باقی 4 فی صد میں پبلک ان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن‘ اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔گزشتہ ماہ سب سے زیادہ کمپنیاں خدمات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد111ہے‘ تجارتی شعبے میں 78 ‘ تعمیرات میں 58 ‘انفرمیشن ٹیکنالوجی میں50 ‘ سیاحت میں 43 ‘ انجینئر نگ میں 24 ‘ تعلیم ‘ ایندھن اور توانائی ‘ دوا سازی ‘کے ہر ایک شعبے میں 17 ‘ کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں 16 ‘ رئیل اسٹیٹ ڈولپمنٹ میں 15 ‘ مواصلات‘ اور کھانے پینے و مشروبات میں 14,14 ٹیکسٹائل میں 13 ‘ براڈ کاسٹنگ اور ٹیلی کاسٹنگ میں 12 ‘ اور 122 کمپنیاں دوسرے مختلف شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔

اس کے علاوہ 3بین الاقوامی کمپنیاں کراچی اور لاہور میں رجسٹر ہوئیں۔علاوہ ازیں37کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ۔ ان سرمایہ کاروں کا تعلق افغانستان‘ کینیڈا‘ چین‘ جرمنی‘ لبنان‘ روس‘ نیوزی لینڈ‘ سری لنکا‘ سوڈان‘ سویڈن‘ سنگاپور‘ تائیوان‘ ترکی‘ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے ہے۔ یہ سرمایہ کاری آٹو اور اس سے متعلقہ شعبوں ‘ تاروں اور برقی اشیاء‘ مواصلات‘ تعمیرات‘کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ ‘ انجینئر نگ‘ ‘ ایندھن اور توانائی ‘ انفرمیشن ٹیکنالوجی‘ خدمات‘ معدنیا ت‘ ٹیکسٹائل‘ تجارت‘ ٹرانسپورٹ اور دوسرے مختلف شعبے میں ہوئی۔

نومبر میں سب سے زیادہ رجسٹریشن ‘لاہور کے کمپنی رجسٹریشن آفس میں ہوئی جہاں 203 کمپنیا ں رجسٹر ہوئیں جبکہ 202اسلام آباد‘ 120کراچی ‘ پشاور میں 32 ‘ ملتان میں 33 ‘ فیصل آباد میں 23 ‘ کوئٹہ میں 7 اور سکھر میں1کمپنی رجسٹر ہوئی۔

مزیدخبریں