لاہور: سال 2016 تیزی سے اپنے اختتام کی طرف رواں دواں ہے جہاں یہ سال ہمیں بہت سی خوشیاں دے کر جا رہا ہے۔ وہیں یہ سال ہم سے بہت کچھ لے کر جا رہا ہے ۔ اس سال میں کئی معروف شخصیات ہمیں چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کر گئیں جنہیں ہم کبھی بھلا نہیں سکتے ۔ اس سال میں ہم سے بہت سی ایسی شخصیات بھی بچھڑ گئیں، جن کی قوم کو ابھی بہت ضرورت تھی ۔
معروف نعت خواں جنید جمشید7 دسمبر کو جترال سے اسلام آباد آتے ہوئے بد قسمت طیارے حادثے میں شہید ہو گئے۔ دین کی خاطر دنیا کو خیر آباد کہنے والے جنید جمشید اپنے سفر آخرت پر روانہ ہو گئے اورسب کے غم بانٹنے والےپوری قوم کو غمزدہ کر گئے ۔ محسن انسانیت معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016 کو طویل بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد پوری کائنات کی انسانیت کو تنہا کر کے چلے گئے ۔ عبدالستار ایدھی نے اپنی تمام عمر انسانیت کی خدمت میں وقف کر دی ۔ معروف قوال امجد صابری 22 جون 2016 کو امن کے دشمنوں کے گندے عزائم کی بھینٹ چڑھ گئے، کراچی میں پروگرام کے بعد گھر آتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار نے امجد صابر پر فائرنگ کر دی ۔
15 جولائی 2016 کو ما ڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کو ان کے سگے بھائی نے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔24 نومبر 2016 کو اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو ذاتی تنازعات کے باعث 8 گولیوں سے چھلنی کر کے قتل کر دیا گیا ۔
ہم نہیں بھولیں گے : ان تمام معروف شخصیات کو جو سال 2017 میں ہمارے ساتھ نہیں ہوں گی
04:37 PM, 19 Dec, 2016