وزیر اعلیٰ اور وزیر تعمیرات اوشکھنداس پہنچ گئے،طیارہ حادثہ کے شہید کے گھر فاتحہ خوانی

02:17 PM, 19 Dec, 2016

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور صوبائی وزیرتعمیرات ڈاکٹر اقبال نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاںبحق اوشکھنداس گلگت سے تعلق رکھنے والے نثار الدین کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا بعد ازاں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گزشتہ عام انتخابات میں اوشکھنداس کے عوام سے کئے گئے وعدے جلد پور ا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اوشکھنداس اوٹر سپلائی سکیم کو جلد مکمل کرنے کیلئے متعلقہ ادارے کو ہدایت جاری کی اور اوشکھنداس کے عوام کے دیگر مسائل کو بھی جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی امتیاز گلگتی نے اوشکھنداس کے عوام کا دیرینہ مطالبہ واٹر سپلائی سکیم کے جلد مکمل کرنے کے اعلان پر عمائدین اوشکھنداس کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور صوبائی وزیرتعمیرات ڈاکٹر اقبال کا شکریہ ادا کیا

مزیدخبریں