فیصل آباد: شکار کیلئے پاکستان آنے والے قطرے شہزادے پندرہ روزہ قیام کے بعد فیصل آباد ایئر پورٹ سے قطرروانہ ہو گئے۔شیخ حمد بن جاسم سمیت قطری شہزادے اور ان کا پندرہ رکنی وفدتین دسمبر کو فیصل آباد ایئر پورٹ پہنچا تھا۔ جس کے بعد قطری شہزادے جھنگ اور بھکر میں تلور کے شکار کیلئے روانہ ہوئے۔
پندرہ روزہ قیام کے بعد قطری مہمانوں کا وفد واپس روانگی کیلئے فیصل آباد ایئر پورٹ پہنچا۔ جہاں ان کا سامان اپ لوڈ کرنے کے بعد قطری شہزادے خصوصی طیارے کے ذریعے واپس روانہ ہوگئے۔ اس موقع پرایئرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔