کراچی: رخصت ہونے والے ڈی جی رینجرز سندھ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو الوداعی ملاقات کے دوران جوانوں نے ترقی پر مبارکباد دی اور انہیں کندھوں پر اٹھا لیا ۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی ترقی کا جشن افسروں اور جوانوں نے خوف منایا ۔ میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے افسروں اور جوانوں سے الوداعی ملاقات کی ۔
تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل افسروں اور جوانوں سے گھل مل گئے افسر اور جوان لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو گلے مل کر ترقی پر انہیں مبارکباد دیتے رہے اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے اور انہیں کندھوں پر اٹھا لیا اور خوشی کا اظہار کیا ۔