اٹلی : میلان میں اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھنا ضروری ورنہ جرمانہ ہو سکتاہے

11:43 AM, 19 Dec, 2016

اٹلی ؛دنیا بھر میں شہریوں کے لیے عجیب وغریب قوانین بنائے جاتے ہیں ۔یورپی ممالک میں تو ایسے قوانین اکثر سننے میں آجاتے ہیں جو ایشیائی ممالک میں سننے کے بعد یقین نہیں کر سکتے ۔

فیشن کی دنیا کے دارلحکومت میلان میں اگر کوئی شہری ہنستے چہرے کے ساتھ گھومتا پھرتا نہ دکھائی دے تو اس کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں اگرکوئی شہری یا سیاح افسردہ چہرے کے ساتھ دکھا جائے گا۔اس پولیس موقع پر بھاری جرمانہ عائد کر سکتی ہے ۔
اٹلی کی حکومت کی طرف سے صرف وہ افراد جو کسی جنازے پر یا ہسپتال میں کسی مریض کی عیادت کرنے جارہے ہوں گے ان پر اس قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔

مزیدخبریں