ہدف پورا نہ ہونے پر بیکری کے مالک کا سزا دینے کا انوکھا طریقہ

11:26 AM, 19 Dec, 2016

بیجنگ: چین میں ایک بیکری کا مالک اپنے ملازمین کے ہمراہ سڑک پر گھٹنوں کے بل چلتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ مالک دراصل مصنوعات کی فروخت کا ہدف پورا نہ ہونے پر خود کو سزا دے رہا تھا۔

جب مالک نے خود کو سزا دینے کیلئے گھٹنوں کے بل چلنا شروع کیا تو اس کے ملازم مردوخواتین بھی رضاکارانہ طور پر اس کے پیچھے گھٹنوں کے بل چلنے لگے۔ یہ تمام افراد برفیلی سڑک پر ایسے ہی چلتے ہوئے ایک سٹور سے دوسرے تک گئے تھے۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے جیلین میں پیش آیا۔مالک نے اپنی مصنوعات کی فروخت کا16ہزار پاؤنڈ کا ہدف مقرر کررکھا تھا لیکن وہ پورا نہ ہوسکا۔

واضح رہے چین میں یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ فروخت کا ہدف پورا نہ ہونے پر کسی کمپنی کے ملازمین گھٹنوں کے بل چل رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی بار ایسے مناظر دیکھے جا چکے ہیں لیکن تب ملازمین کو گھٹنوں کے بل چلنے پر مجبور کیا جاتا تھا مگر اس واقعہ میں مالک خود بھی اپنے آپ کو سزا دے رہا تھا۔

مزیدخبریں