نیویارک: گارڈین کے نفسیاتی سیکشن میں ایک خاتون نے اپنے نفسیاتی مسائل کے بارے میں لکھا کہ اس کی اور اسکے شوہر کی عمر تقریباََ50سا ل سے اوپر ہے جبکہ ان کی شادی کو 30سال کا عرصہ ہو چکا ہے ،
اس نہیں معلوم کہ اس کے شوہر نے اس کے ساتھ کب ازدواجی تعلقات قائم کیے تھے ۔پچھلے کچھ سالوں سے ہم ایک دوسرے کے پاس بیٹھ کر اچھی طرح پیار و محبت کی باتیں نہیں کر سکے ۔میں جب بھی اس موضوع پر بات کرنا چاہتی ہوں میرا شوہر سنتا ہی نہیں ۔میں اپنے آپ کو اکیلا محسوس کرتی ہوں ،ابھی بچے بڑے ہو رہے ہیں ۔جب وہ چھوڑ جائیں گے تو میں اکیلی رہ جاؤں گی ۔مجھے بڑھاپے سے ڈر لگ رہاہے ۔
نفسیاتی ڈاکٹر نے خاتون کے جواب میں کہا کہ ”یہ مسلہ عام طور پر دیکھا جا رہاہے “۔لیکن اس مسلہ کی وجہ سے بڑے مسائل پید ا ہو رہے ہیں۔آپ کو شوہر سے اس موضو ع پر ہر طرح کوشش کرنی چاہیئے ،اور اگر کوئی مسائل ہیں تو ان کو حل کرنا ضروری ہے ۔
ان مسائل میں معاشرتی سے لیکر طبی اور دوسرے دفاتر کے مسائل شامل ہوسکتے ہیں۔ مگر اپنے آپ کو اکیلا کرنے سے اس مسلے کا حل نہیں نکل سکتا۔آ پ کو معاشرتی طور پر ایکٹو ہونا پڑے گا، صرف ایک مسلے کی وجہ سے اکیلے پن کی طرف جانے کی کوشش نہ کریں ۔