پشاور: پشتو گانوں کے گلوکارہ معشوق سلطانہ طویل علالت کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئیں ،پاکستان فلم انڈسٹری میں پشتو فلموں کے حوالے سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
65سالہ معشوق سلطانہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھیں اور ہسپتال میں زیر علاج تھیں ،گلوکارہ معشوق سلطانہ کو بہترین کارکردگی پر 1997میں ستارہ امتیاز سے بھی نواز ا گیا۔انہوں نے کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کیے،معشوق سلطانہ نے اپنی خوبصورت آواز کی بدولت ہزاروں مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔پاکستان فلم انڈسٹری میں پشتو فلموں کے حوالے سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
پشتو کی نامور پلے بیک سنگر معشوق سلطانہ انتقال کر گئیں
10:36 AM, 19 Dec, 2016