دس گھنٹے کی تاخیر کے بعد بھی پی آئی اے پرواز کا عملہ مسافروں کا سامان بھول آیا

09:40 AM, 19 Dec, 2016

فیصل آباد : پی آئی اے کی انتظامیہ نے حویلیاں حادثے کے بعد بھی آنکھ نہیں کھولی ۔گزشتہ روز جدہ سے 130 مسافروں کو فیصل آباد لیکر پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز 10 گھنٹے تاخیر سے پہنچی، لیکن تمام مسافروں کا سامان جدہ میں ہی بھول آئی ۔

ائرپورٹ ذرائع کےمطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 764 کو اتوارکی شام 7 بجےجدہ سے فیصل آباد پہنچنا تھا،لیکن 10 گھنٹے تاخیر سے یہ پرواز آج صبح سوا 5 بجے فیصل آباد پہنچی ، گھنٹوں تاخیر سے آنے والی پرواز 130 مسافروں کا سامان جدہ ائرپورٹ پر ہی بھول آئی ۔

پی آئی اے کے اس کارنامے پر متاثرہ مسافروں نے فیصل آباد ائرپورٹ پر احتجاج کیا، مسافروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے حکام نے 2 روز میں سامان پہنچانے کا وعدہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں