پاکستان سے ایکسپورٹ ہونے والے چاول کی مالیت 4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

پاکستان سے ایکسپورٹ ہونے والے چاول کی مالیت 4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

اسلام آباد:پاکستان کی طرف سے ایکسپورٹ کیے جانے  والے  چاول کی مالیت 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نےقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس  میں بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ 10 سالوں میں ایکسپورٹ میں بڑا اضافہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد ٹیرف پالیسی بورڈ کے سامنے تجاویز رکھیں گےاور بورڈ کی تمام سفارشات وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی۔ 


انہو ں نے مزید بتایا کہ پاکستان رواں سال 3 ارب ڈالر مالیت کا چاول برآمدکرے گا۔
 

وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ بھارت نے چاول کی ایکسپورٹ نہیں کی تو پاکستان کی چاول ایکسپورٹ بڑھ گئیں، پاکستان کی چاول کی ایکسپورٹ 4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے.

 جان کمال نے کہا کہ فٹ ویئر، ٹائر اور فون انڈسٹریز ملک میں آرہی ہیں، چین سے بڑی امریکی کمپنیاں نکل رہی ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں ان کمپنیوں کو پاکستان کی طرف کیسے لاسکتے ہیں۔


کمیٹی کو آگاہ کرتے ہوئے حکام وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی فائنڈنگ کے مطابق برآمدات 30 ارب ڈالر رہیں،2190 خام اشیاء ہیں جن پر ڈیوٹی زیرو کر دی ہے۔