بنگلہ دیش کے خلاف  11 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان،قومی  ٹیم 4 فاسٹ بائولرز کے  ساتھ میدان میں اترے گی

 بنگلہ دیش کے خلاف  11 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان،قومی  ٹیم 4 فاسٹ بائولرز کے  ساتھ میدان میں اترے گی

لاہور:بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے 11 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا ہے۔ پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ بائولرز کے  ساتھ میدان میں اترے گی۔

پلیئنگ الیون میں سعود شکیل ( نائب کپتان ) عبداللہ شفیق، بابراعظم ، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان ( وکٹ کیپر ) نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ محمد ہریرہ اور میر حمزہ کو پہلے ٹیسٹ میں جگہ نہ مل سکی۔

 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

جیسن گلیسپی پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہونگے۔پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 13 ٹیسٹ کھیلے ہیں 12 جیتے ہیں ایک ڈرا ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں