اب کوئی چور موبائل چرا نہیں سکے گا ،گوگل نے صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف کرادیا

 اب کوئی چور موبائل چرا نہیں سکے گا ،گوگل نے صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف کرادیا

برازیل : اب  موبائل کو کوئی چور  چرا نہیں سکے۔ گوگل نے اپنے صارفین نے لئے اہم فیچر متعارف کرادیا ہے۔  اس فیچر  کا نام   ’تھیف ڈیٹیکشن لاک‘ ہے جو متعارف کرایاگیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے ’تھیف ڈیٹیکشن لاک‘ نامی فیچر  رواں برس مئی 2024 میں سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر متعارف کرایاگیا تھا۔ 

مذکورہ فیچر ابتدائی طور پر برازیل میں بیٹا صارفین کو دستیاب ہوگا، بعد ازاں یہ دیگر ممالک تک بھی پہنچے گا۔ تھیف ڈیٹیکشن لاک میں اے آئی  ٹیکنالوجی پر مبنی الگورتھمز کو استعمال کیا جائے گا۔

اگر کوئی آپ کا فون   چوری کرکے لے جاتا ہے تو  یہ فیچر متحرک ہوجائے گا اور آپ کے موبائل کو لاک کردے گا، صرف موبائل فون ہی نہیں بلکہ موبائل میں موجود ایپس کو بھی چور نہیں کھول سکے گا۔

اس فیچر میں چوری کا پتہ لگانے والا لاک، آف لائن ڈیوائس لاک، اور ڈیوائس کو دور سے لاک کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔ اس حوالے سے مزید کام ہورہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں